Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک میں تراویح ہوگی یا نہیں؟ سعودی عرب کا بڑا فیصلہ

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 05:48am

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح کی نماز نہیں پڑھی جائے گی، جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا تب تک باجماعت نمازوں سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔

سعودی عرب کی وزارت برائے مذہبی، تبلیغی و رہنمائی امور نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تروایح کی نماز صرف گھروں میں پڑھی جائے گی۔

سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا کہ تراویح سے زیادہ ضروری پنجگانہ نماز کی باجماعت ادائیگی پر پابندی ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری تراویح کی نماز کو قبول فرمائے چاہے وہ مساجد میں پڑھی جائے یا گھروں میں ادا ہو، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم پوری دنیا کو کورونا کی وبا سے نجات عطاء فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ بھی 5 سے 6 لوگ ادا کرسکتے ہیں، ماہرین طب نے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا ہے اس لیے اس قسم کے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا چاہیے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔